سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر وزارت مل گئی ۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراطلاعات کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا۔انہیں جنگلات کی وزارت کاقلمدان سونپ دیا گیا۔
سابق وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں انہوں نے وزیر جنگلات کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام گورنرچوہدری پرویزالہیٰ نے فیاض الحسن چوہان سےحلف لیا۔
جنگلات کی وزرات پی ٹی آئی رہنما سبطین خان کی نیب حراست کے باعث خالی ہوئی تھی۔ سابق وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کو ہندوؤں سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر وزرات سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔