لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،جس کے بعد بجلی بھی غائب ہوگئی جبکہ سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
ہنجروال میں کرنٹ لگنے سے بیس سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔