گڈو تھرمل پاوراسٹیشن کے تین یونٹس فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرنے سے صوبہ بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاوراسٹیشن کے تین یونٹس فنی خرابی کے باعث ٹرپ ہوئے،جس کے باعث 200 میگاواٹ بجلی کی شارٹ فال ہوا ہے اس کے نتیجے میں صوبہ بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔
واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فنی خرابی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے۔