پاکستان کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد کے تاجروں نے 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے کے خلاف آج سے دو روزہ ہڑتال کردی ہے جبکہ پولیس نے شہر میں فلیگ مارچ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاجروں نے 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے کے خلاف آج سے دو روزہ ہڑتال کردی ہے، ہڑتال کی کال پر انجمن تاجران کی جانب سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں تالا بندی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ہڑتال کے پیش نظر پولیس نے فلیگ مارچ کیا، مارچ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔