وزیراعظم عمران خان کل شندور جائیں گے جہاں وہ پولو کپ کا فائنل میچ دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل شندور جائیں گے، جہاں شندور میں جاری پولو کپ کا فائنل میچ دیکھیں گے اور کامیاب ٹیم میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کل گلگت کا دورہ بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم گلگت کابینہ سے ملاقات بھی کریں گے ۔
اس موقع پر وزیراعظم کو گلگت میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان گلگت میں مقامی عمائدین وپارٹی رہنماﺅں سے بھی ملیں گے۔
وزیراعظم کے دورہ کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ یا جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔