بھارتی ریاست اترپردیش میں مسافر بس نالے میں گرنے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جب کہ 23 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں مسافروں سے بھری بس نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جب کہ 23 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے 29 افراد کی ہلاک کی تصدیق کردی۔
بھارتی پولیس کے مطابق بس دہلی سے آگرہ آرہی تھی کہ راستے میں 2 پل کے درمیان نالے میں جاگری، بس میں 50 کے قریب مسافر سوار تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔