ڈرامہ وفلم کے معروف اداکار فہد مصطفی نے اپنا پہلا ملنے والا 18واں لکس اسٹائل ایوارڈ ٹی وی کے نامور ہدایتکار سید عاطف حسین مرحوم کے نام کر دیا۔
18 واں لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد کی گئی ، جس میں ماضی کی سپر اسٹار جوڑی شبنم اور ندیم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، معروف اداکار فہد مصطفٰی جن کے بارے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے کی امید کی جارہی تھی انہیں بہترین کرٹکس ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے اپنا ایوارڈ ماوراحسین سے وصول کیا۔
فہد مصطفیٰ نے ایوارڈ وصولی کرنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فلم لوڈویڈنگ کے ہدایت کار اور پروڈیوسرز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کا شکریہ ادا کیا جب کہ انہوں نے اپنا ایوارڈ ٹی وی کے معروف ہدایت کار سید عاطف حسین کے نام کیا۔