پاک بحریہ نے سمندر میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران 675 کلو حشیش اور 4 کلو ہیروئن قبضے میں لے لی۔
ترجمان ہاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے مبارک ولیج کے قریب سمندر میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن کر کے 300 ملین روپے مالیت کی 675 کلوحشیش اور 4 کلو ہیروئن قبضے میں لے لی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے پیچیدہ آپریشن اے این ایف کے تعاون، مستقل نگرانی اورانٹیلی جنس کی بنیاد پرکیا۔ منشیات مزید کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئی۔