پاکستان ایئرلائن میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی ائیر لائن میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے لئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے سکھر اسٹیشن بند کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
انتظامیہ نے باضابطہ احکامات سے قبل شعبہ فائنس کے ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات مرحلہ وار بند کرنےکی ای میل جاری کی ہے۔ ای میل ڈپٹی جنرل مینیجر کاشف بن منیر کی جانب سے جاری کی گئی جس میں شعبہ فنانس کو مختلف ٹریول ایجنٹ کی جانب واجب الاداء رقومات وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ای میل سکھر اسٹیشن کے حکام کو پی آئی اے ہیڈ آفس کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے جاری کی ہے۔ ای میل میں پاکستان قومی ایئر لائن کو وصول ہونے والے چیکس بھی فوری طور پر کیش کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ای میل میں سکھر اسٹیشن بند کرنے کے حوالے سے حتمی احکامات کے منتظر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ایئر لائن کی انٹطامیہ کی جانب سے سکھر اسٹیشن کو بند کر فیصلے سے متعلق خبر منظر عام پر اآئی تھی جس کے بعد پی آئی سے سکھر اسٹیشن کو بند نہ کرنے سے متعلق وضاحت سامنے آئی ہے۔