ٹیکسز کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دینے والے تاجروں میں میں تقسیم واضح ہوگئی. دھڑا ٹریڈرز الائنس کا ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ جبکہ انجمن تاجران اور تنظیم تاجران سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد شٹر ڈاؤن پر ڈٹ گئی.
لاہور میں 13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر تاجر برادری میں تقسیم واضح ہوگئی ہے۔ انجمن تاجران اور تنظیم تاجران سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد شٹر ڈاؤن پر ڈٹ گئی ہے جبکہ مخالف دھڑا ٹریڈرز الائنس ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی ہے۔ ممکنہ طور پر شہر کے بڑے کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
لاہور کی تاجر برادری حکومتی پالیسیوں کے خلاف عملی طور پر میدان میں آگئی ہے۔ صوبائی حکومت شٹر ڈاؤن ہڑتال روکنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ صوبائی وزیر اسلم اقبال سے ملاقات کرنیوالا دھڑا ٹریڈرز الائنس ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور تنظیم تاجران کے ساتھ تاجر برادری کی بڑی تعداد ہے۔ جس نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
13 جولائی کو ممکنہ طور پر لاہور کے تمام بڑے کاروباری مراکز بند رہیں گیں۔ جہاں دوسرے شہروں سے بیوپاری بڑی تعداد میں خریداری کیلئے آتے ہیں۔ شاہ عالمی، مصری شاہ، اکبری منڈی، براندرتھ روڈ اور بیرون سرکلر روڈ کی تمام مارکیٹیں، لنڈا بازار، لوہا مارکیٹ، ہال روڈ، حفیظ سینٹر اور لبرٹی سمیت شہر کے بڑے کاروباری مراکز بند رہیں گیں۔
ماربل انڈسٹری پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس کیخلاف آل پاکستان ماربلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے فیروز پور روڈ بلاک کر کے علامتی احتجاج کرکے تحریک کا آغاز کردیا ہے۔