کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی تکمیل میں مزید ڈیڑھ سال کی تاخیر کا خدشہ ہے۔
گرین لائن بس منصوبے کا دوسرا مرحلہ سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع کا شکار ہے۔ ایم اے جناح روڈ تاج میڈیکل کمپلیکس تا میونسپل پارک (جامع کلاتھ مارکیٹ) پر ڈیزائن میں اختلاف کے باعث ترقیاتی کام شروع نہیں کیا جا سکا۔ دونوں حکومتوں نے مختلف ڈیزائن تشکیل دیے، وفاق نے سندھ کا جبکہ سندھ نے وفاق کا ڈیزائن مسترد کر دیا۔
واضح رہے کہ یہ منصوبہ بی آر ٹی ایس پراجیکٹ کی طرح مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا،اس کی تکمیل میں مزید ڈیڑھ سال کی تاخیر کاخدشہ ہے۔