رواں سال کا دوسرا پانچ گھنٹے طویل چاند گرہن ختم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق رات 11 بجکر 44 منٹ پر شروع ہونے والا چاند گرہن صبح 5 بجکر 18 منٹ تک جاری رہا ۔ رواں سال کا دوسرا چاند گرہن پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا میں دیکھا گیا۔
اس سے قبل رواں سال کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری 2019 کو ہوا تھا جو کہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکا تھا۔ اس چاند گرہن کا نظارہ یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا اور افریقا میں دیکھا گیا تھا جسے ماہرین فلکیات نے سپر بلڈ وولف مون کا نام دیا تھا۔
واضح رہے کہ زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرۂ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔