لاہور میں کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں بارش سے گھر کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لاہور میں کوٹ عبدالمالک کے علاقے فضل پورہ اسد ٹاؤن میں مسلسل بارش کی وجہ سے 2 منزلہ عمارت کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام 7 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبے سے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 10 سالہ الشبہ، 13 سالہ بسمہ، 16 سالہ مقدس، کامران اور کوثر بی بی شامل ہیں۔