نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافرسنی منظورسے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے رہائشی نے چرس کرسی میں چھپا رکھی تھی۔ مسافر کو منشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔