پاکستانی معروف کامیڈی اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے۔
فلم، ٹی وی اور تھیٹر پر اپنے مخصوص انداز میں مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے ہیں۔
چہرے کے پل پل بدلتے تاثرات۔۔ جداگانہ انداز میں مکالموں کی ادائیگی اور سنجیدہ انداز میں مزاح سے بھرپور اداکاری۔ یہ تمام تر خصوصیات تھیں فلم، ٹی وی اور تھیٹر میں لازوال کردار نبھانے والے البیلا کی۔
اختر حسین عرف البیلا 1940 میں ضلع گوجرہ کی تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیدا ہوئے۔ ان کی پہلی فلم رشتے 1963 میں ریلیز ہوئی لیکن ان کی شہرت کی اصل وجہ اسٹیج پر مکالموں کی منفرد انداز میں ادائیگی بنی۔البیلا کی سپر ہٹ پنجابی فلموں میں بھریا میلہ، باؤ جی اور عشق نچاوے گلی گلی شامل ہیں۔
17 جولائی 2004 کو خوشیاں بانٹنے والے البیلا عارضہ قلب کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے لیکن ان کے مکالموں کی مٹھاس آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔