وزیراعظم آفس نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شبر زیدی کو نہیں ہٹایا جارہا،وہ بطور چئیرمین ایف بی آر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
Shabbar Zaidi not being changed. He will remain in his position.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) July 18, 2019
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات زیر گردش تھی کہ شبر زیدی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ٹیکس و ریونیو لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے چئیرمین ایف بی آر کے لیے جہانزیب خان اور یونس ڈھاگا کے ناموں پر غور کیا جا رہا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان شبر زیدی کو ٹیکس اور ریونیو کے امور پر اپنا معاون خصوصی مقرر کرنا چاہتے ہیں، انہیں ایف بی آر میں اصلاحات کا ٹاسک بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔