جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،جہاں پنجاب سائنس فارنزک لیبارٹری نے جج کی متنازع ویڈیو کو اصلی قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جج متنازعہ وڈیو اسکینڈل سے متعلق پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ ایف آئی اے کو موصول ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ میں ویڈیو کو اصل قرار دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فارنزک میں تصاویر اور آواز کا تعین بھی کرلیاگیا ہے، جبکہ ایف آئی اے نے بھی فارنزک رپورٹ کو بھی تفتیش کا حصہ بنادیا ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم میاں طارق سے برآمد یو ایس بی فارنزک کیلئے بھجوائی تھی۔