بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیزکے لیے ویرات کوہلی کی قیادت میں ٹیم کا اعلان کردیا۔ تجربہ کاروکٹ کیپربیٹسمین ایم ایس دھونی شامل نہیں ہیں۔ ریشبھ پنت وکٹ کیپر اور وردھیمان سہا ریزور میں ہوں گے۔ بھارتی ٹیم کیریبیئن ٹورمیں 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلےگی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم 3 اگست سے 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی مکمل سیریزکے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کررہی ہے۔ بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ویرات کوہلی کی زیرقیادت 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
تجربہ کاروکٹ کیپر بیٹسمین ایم ایس دھونی سیریزسے دستبردارہوگئے ہیں۔آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمرا کو محدود اوورز کے میچز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ پانڈیا ٹیسٹ سیریز میں بھی شامل نہیں ہوں گے۔ ریشبھ پنت تینوں طرز کی کرکٹ میں بھارتی وکٹ کیپرکے فرائض انجام دیں گے جبکہ وردھیمان سہا ریزور میں ہوں گے۔
روہت شرما اور لوکیش راہول کے ساتھ میانک اگروال ریزور اوپنر ہوں گے۔ دیگر پلیئرز میں چتیش ورپجارا، اجنکیا راہانے، ہنوماوہاڑی، ایشون، رویندرجڈیجا، کلدیپ یادو، اشانت شرما، جسپریت بمرا، محمد شامی اورامیش یادو شامل ہیں۔
ون ڈے ٹیم میں نودیپ سینی، لیگ اسپنر راہول چہار، منیش پانڈے، بھونیشورکمار، کیدر جیدھو، شیکھردھون، شریاس ایئر، خلیل احمد اور یزورندراچاہل شامل ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی میچز میں فاسٹ بولر دیپک چہار اور واشنگٹن سندر بھی شامل ہوں گے۔ ان کے لیے پجارا، وہاڑی، راہانے، ایشون، اشانت شرما اور رویندرجڈیجا کو جگہ خالی کرنا ہوگی۔