اے این ایف نے منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو قصور وار قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے سابق وزیر قانون پنجاب کے خلاف لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں مقدمے کا چالان جمع کرایا ، چالان کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے ہیروئن برآمد ہوئی اور وہ تفتیش میں قصور وار پائے گئے۔
ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیے گئے چالان میں رانا ثنااللہ سمیت چھ ملزمان کو نامزد کیا گیاہے۔
اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کو یکم جولائی کو موٹروے پر ناکہ لگا کر منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا تھا،جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون کے خلاف سی این ایس اے 197 کی دفعات 89، 15 اور 17 کے تحت کیس درج کیا گیاتھا۔
واضح رہے کہ راناثنا اللہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں ہیں۔