آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹرلنڈسے گراہم اورجنرل(ر) جیک کینی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورافغان امن عمل پربات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی تعلقات پربھی بات چیت ہوئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینیٹر لنزے گراہم اور جنرل ریٹائرڈ جیک کین کی ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال، افغان امن عمل اور پاک امریکا دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق سینیٹر لنزےگراہم نے علاقائی امن و امان کی بہتری میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بہترسیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع میں بہتری آئی ہے،ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تعلقات کے استعمال سے علاقائی دیرپا امن لاسکتے ہیں۔