پاکستان تحریک انصاف نے 25 جولائی کو ملک بھر میں بھرپور یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اس حوالے سے تمام مرکزی و صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کردیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوا اور عام انتخابات میں قوم نے عمران خان کو قیادت کا منصب سونپا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیانتدار اور ساکھ کی حامل قیادت کے ثمرات عالمی سطح پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ نے تاریخی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔