وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ امریکا مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی اراکین کانگریس کے علاوہ پاکستانی نژاد تاجروں سے بھی ملاقات کی۔
امریکا کے ساتھ تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے: وزیر اعظم
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ارینا میں جلسے سے خطاب بھی کیا اور مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویوز بھی دیئے۔
وزیراعظم عمران خان اپنا تین روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
معاون خصوصی زلفی بخاری اور وزیر کامرس عبدالرزاق داود بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔