وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران زیب تن کیے جانے والے لباس کا کریڈٹ لینے والے ڈیزائنرز کے دعوے کی تدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کبھی ڈیزائنر کپڑوں میں دلچسپی نہیں لی۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران زیب تن کیے جانے والے لباس کے خوب چرچے رہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے گہرے نیلے رنگ کی شلوار قمیض اور ہم رنگ ویسٹ کوٹ زیب تن کیا تھا۔ اس لباس میں ان کی امریکی صدر ٹرمپ اورخاتون اول کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے وزیراعظم کا لباس ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے لباس کا کریڈٹ لینے والے ڈیزائنرز کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کبھی ڈیزائنرز کے کپڑوں میں دلچسپی ظاہر کی اور نہ پہنے۔ بالخصوص عمران خان کے سادہ شلوار قمیض کے بارے میں کیے جانے والے دعوے غلط ہیں۔
زلفی بخاری نے کہا خاتون اول بشریٰ بی بی خود عمران خان کے لئے کپڑے خریدتی ہیں اور مقامی درزی سے سلواتی ہیں۔ لہذٰا وہ تمام لوگ جو وزیراعظم کے لباس کا کریڈٹ لے رہے ہیں وہ نہ صرف جھوٹے ہیں بلکہ دھوکے باز بھی ہیں۔
The PM has never been interested in designers or worn them. Especially for his simple shalwar kameez. The First Lady bought all the cloth and got it stitched from a simple local tailor. Which ever designer is trying to claim credit for it is not only a liar but a cheat.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) July 24, 2019