میاں چنوں میں ہائی روف اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں تلمبہ روڈ پر ہائی روف اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا ہے ۔حادثے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور کراسنگ کے دوران پیش آیا۔