مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فوج کی 14راشٹریہ رائفلز سے وابستہ فوجی اہلکار نے ضلع کے علاقے چونٹی مولہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کی ہے۔ فوجی اہلکار کو زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس واقعے سے جنوری 2007ءسے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 439ہوگئی ہے۔