اوگرا نے ایک دفعہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کی سفارش کر دی ،پٹرول کی قیمت میں 5روپے اضافہ کی سمری ارسال کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی،پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 5 روپے 15 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔