حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی۔
حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 117.83 پیسے ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 132.47 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لٰٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 90.52 ہوگئی ہے جبکہ مٹی کے ٹیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔