وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ون ٹو ون ملاقات میں صوبے کی کارکردگی پر بریفنگ لیں گے جبکہ وزیراعظم کو وزراء کی کارکردگی پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور سینئر صحافیوں کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔