وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس ہوا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ امریکا میں طے پائے گئے امور کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے خطے میں امن کیلئے وژن کی تعریف کی۔