کلین کراچی مہم کے نگراں وفاقی وزیر علی زیدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہم میں دس ہزار سےزائد رضاکار، سیاسی کارکن اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے گندگی سے پاک کرنے کے لیے کلین کراچی مہم کے نگراں وفایق وزیر علی زیدی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہم میں مہم کے دوران ایک ہزار ٹریکٹر ٹرالیز اور 200سے زائد ڈمپر لوڈرز کے ذریعے کچرا ٹھکانے لگایا جائےگا۔ کلین کراچی مہم میں دس ہزار سےزائد رضاکار، سیاسی کارکن اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کلین کراچی مہم کیلئے قومی خزانے سےفنڈز نہیں لئے جائیں گے۔ ایف ڈبلیو او کلین کراچی مہم کا کلیدی پارٹنر، تکنیکی مدد وہیوی مشینری فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ کراچی کی کاروباری وصنعتی تنظیمیں کلین کراچی مہم میں حصہ لیں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر بلدیاتی وارڈ میں رضاکار صفائی مہم کا حصہ بنیں گے۔ کلین کراچی مہم کیلئے ضلع غربی میں 48 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ضلع جنوبی وشرقی میں 70مقامات کو منتخب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلےمیں کراچی کے چھ اضلاع میں بڑے نالوں کی صفائی ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں شاہراہوں گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے گا۔ ڈمپنگ یارڈ کو خالی کرنا اور اسکولز و پارکس کےاطراف کچرے کے ڈھیر اٹھانا ترجیحات میں شامل ہیں۔