وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کہتے ہیں کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہے کہ وزیراعظم اورآرمی چیف ایک پیج پرہیں۔ وزیراعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا۔ امریکی صدرکی کشمیرپرثالثی کی پیشکش قابل ستائش ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے تمام گیسٹ ہاؤسز تجارتی بنیادوں پراستعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو غیرملکی سرمایہ کاروں کو دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے زلفی بخاری نے کہا کہ دنیا بھرنے صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ذہنی ہم آہنگی کو دیکھا۔ امریکی صدر کی کشمیر پرثالثی کی پیشکش قابل ستائش ہے۔ تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم اور آرمی چیف ایک پیج پر ہیں۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی کے مستقل ملازمین کے لیئے گولڈن ہینڈ شیک کا منصوبہ ہے۔ نئی بھرتیاں کنٹریکٹ پرہوں گی۔ انہوں نے کہا عام انتخابات میں حصہ لینے کے ارادے پر برطانوی شہریت چھوڑ دیں گے۔