وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں مون سون کی شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ بات موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے اتوارکے روز راولپنڈی میں صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دس ارب پودے لگانے سے ملک سرسبز ہوگا اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،مشیر نے کہا کہ ماحول سے تعلق رکھنے والی تمام عالمی تنظیموں نے اس اقدام کو سراہا ہے اور وہ دنیا کے دیگر مقامات پر اسی طرح کی تحریک شروع کرنے کیلئے جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ملکوں میں شامل ہے، اگر ملک کے 16 کروڑ نوجوان ملک میں درخت لگانا شروع کردیں تو قدرتی مناظر میں مثبت تبدیلی آئے گی۔