ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاری عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ خاص کر بچے گھر اور گلیوں کو سجانے کے لیے والدین کے ساتھ خریداری کر رہے ہیں۔ سبز حلالی پرچم، جھنڈیاں، بیج، کپڑے، ماسک اور دیگر اشیاء خرید کر بچے بے حد خوش دیکھائی دے رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ اگست کے مہینے میں اسپیشل آزادی اسٹالز لگاتے ہیں۔ بچے تو کیا ہر عمر کے افراد ملک سے محبت کے اظہار کے لیے خریداری کرنے آتے ہیں۔
کراچی میں بھی جشن آزادی شایان شان انداز میں منانے کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں شہر کے مختلف مقامات پر اسٹالز سج گئے ہیں۔ دوسری جانب بازاروں میں اگست کے مہینےکا آغاز ہوتے ہی بازاروں کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں ۔شہری جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے چھنڈیاں ،جھنڈے ،بیجز اور ٹوپیاں خریدنے میں مصروف ہیں۔