وزیراعظم عمران خان نے آج نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اجلاس میں بطور ممبر شریک ہوں گے۔
نیشنل ڈیویلپمنٹ کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعظم خود بطور چیئرمین کونسل کریں گے، جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اجلاس میں بطور ممبر شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان، صوبوں کے وزرائے اعلٰی، وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی اورمشیر تجارت بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، قومی ترقیاتی کونسل میں مختلف منصوبوں پر بھی مشاورت ہو گی، جب کہ قومی ترقیاتی کونسل ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لے گی۔