کراچی میں مون سون کے دوسرے مرحلے کے بادل برسنے کو تیار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ اسپیل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا۔ آج رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی والے ہوجائیں تیار۔شہر قائد کے باسی ہو جائیں ہوشیار کیونکہ شہر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ منڈلانے لگا محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا نظام پچھلے نظام سے زیادہ طاقتور ہوگا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 10 سے 12 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بادل جم کر برسیں گے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلی برسات کا پانی ابتک سڑکوں پر ہے بلدیاتی ادارے اسی طرح سوئے رہے تو یہ ملک سیلابی صورتحال میں تو ڈوب ہی جائے گا ۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ حکام کو پیش گوئی کی مدت کے دوران خبردار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دے دیا ۔