مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی کشیدہ صورتحال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے کل ہونے والا دورہ لاہور منسوخ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کل پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلے میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں لاہور جانا تھا،مگرمقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی کشیدہ صورتحال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے کل کا دورہ لاہور منسوخ کردیا ہے،وزیراعظم عمران خان لاہور کے بجائے کل اسلام آباد میں موجود رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کل ملک بھر میں پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا جائے گا اور وزیراعظم کے بجائے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم پودا لگائیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں تین کروڑ پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے 18 اگست کو ہر شہری سے کم ازکم دو پودے لگانے کی اپیل کررکھی ہے۔