آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک بھر میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش کالام 09،پٹن 08، سیدو شریف، مالم جبہ 03، دیر01، مظفر آباد(سٹی 05)، گلگت، بگروٹ 03 اور ہنزہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 43، سکھراور دادوٰ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔