قومی فاسٹ بالر حسن علی اور بھارتی ایئرہوسٹس سامیہ آرزو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کا نکاح دبئی کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔
قومی کرکٹر حسن علی اور سامیہ آرزو کے نکاح کی تقریب دبئی کے اٹلانٹس ہوٹل میں ہوئی جس میں کرکٹر شاداب خان سمیت دولہا، دلہن کے قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حسن علی نے شیروانی اور دلہن نے سرخ عروسی جوڑا زیب تن کررکھا تھا۔ سامیہ آرزو کا تعلق بھارت کے علاقے ہریانہ سے ہے اور وہ خلیجی ملک کی ایک ایئرلائن میں بطور ایئرہوسٹس کام کررہی ہیں۔ حسن علی کا ولیمہ کل دبئی میں ہوگا۔