پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تین ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی، ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرنے پر اتفاق ہوگیا، تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی کراچی، تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا، پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر کو ہوگا، تیسرا ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو ہوگا،3 ٹی ٹوئنٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ پی سی بی اکتوبر میں ٹیسٹ میچز کی میزبانی پاکستان میں کرنے کا خواہاں تھا لیکن سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے گزشتہ روز ہی اعلان کردیا تھا کہ محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے ٹیم بھجوا سکتے ہیں۔