مئیر کراچی وسیم اختر نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل واوڈا جیسے غیر ذمے دار وزیر کو عمران خان لگام دیں۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے عرس کا آخری روز مئیر کراچی وسیم اختر نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے وفاقی فیصل واوڈا کو نا سمجھ سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کے طرز عمل کے باعث خود ان کی پارٹی نے انہیں خود سائڈ لائن لگا دیا ہے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ایسا بیان دیا ہے ان کو برداشت نہیں ہورہا ہے کہ میئر کراچی ، گورنر سندھ اور علی زیدی مل کر کراچی کا کچرا صاف کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے وفاقی وزیر پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا بہت غیر ذمہ دار ہیں جنہیں سیاست بھی نہیں آتی،میں عمران خان سے کہوں گا کہ انہیں لگام دیں۔
اس سے قبل وسیم اختر نے مزار کی سیکیورٹی اور دیگر امور پر اطمینان کا اظہار کیا ، پولیس ، رینجرز ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔