وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، اجلاس کے لئےآٹھ نکاتی ایجنڈہ تشکیل دیاگیا تھا۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائےگا جبکہ وزیر خارجہ سفارتی کاوشوں سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے،اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر عالمی رہنماؤں سے متعلق رابطوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
کامیاب جوان پروگرام کی حتمی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،اس پروگرام کے تحت سو ارب روپیہ نوجوانوں میں تقسیم ہوگا۔
کابینہ ارکان نئے عوامی مفاد سے متعلق تجاویز پیش کریں گےجبکہ بیرون ملک کمیونٹی ویلفئیر اتاشی لگانے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں