شہر قائد میں مون سون کے نئے سسٹم کی وجہ سے آج سے کراچی میں ہلکی و درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
کراچی میں آج صبح ہی سے بادلوں نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے موسم دلفریب ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں ہلکی و درمیانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ مون سون کی بارشوں کاسلسلہ جمعہ کی دوپہر تک وقفے وقفے سے برقرار رہ سکتا ہے۔ جب کہ آج دن بھر مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والامون سون کا چوتھا سسٹم راجستھان بھارت سے گزشتہ روز سندھ میں داخل ہواتھا۔ مون سون سسٹم 20 ملی میٹر تک بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔