پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔
بدھ کے روز مارکیٹ 30 ہزار 584 کی سطح پر کھلی اس دوران 100 انڈیکس 194 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 779 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری رہی اور انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹ نیچے آیا۔
مارکیٹ 31 ہزار 884 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 534 پوائنٹ کی کمی سے 31350 رہا اور 174,374,850 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,560,596,026 پاکستانی روپے رہی۔