مقبوضہ وادی میں کرفیو 25ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کو کشمیریوں کے خون سے رنگ دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پچیس روزہ کرفیو کے باعث وادی میں عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں، اسپتالوں میں ادویات کا اسٹاک ختم ہونے پر انہیں تالے لگادئیے گئے ہیں جبکہ انٹرنیٹ ، موبائل سروس کی بندش کے باعث وادی کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مسلسل کرفیو کے باعث وادی میں کاروبار تقریبا ختم ہوچکا ہے جس کے باعث ہوٹل مالکان نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 5 اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔