وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کی رپورٹس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی رپورٹس سامنے آرہی ہیں، بھارتی ،عالمی میڈیا مسلمانوں کی نسل کشی پررپورٹس جاری کررہا ہے، مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئے۔
ہندوستانی اور عالمی میڈیا میں مودی سرکار کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات سے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہئیے کہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ مسلمانوں کیخلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔https://t.co/QmjTDyaGVV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 31, 2019
واضح رہے مودی حکومت نے مسلمانوں کے بعد دیگراقلیتوں کا بھی بھارت میں رہنا مشکل کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں 19 لاکھ سے زائد افراد کے بھارتی شہری ہونے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا گیا ہے اور حتمی فہرست میں 40 لاکھ سے زائد باشندوں میں سے 19 لاکھ افراد سے بھارتی شہریت چھین لی گئی ہے۔