پاک افغان سرحد طورخم کو دن کے چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا 24/7 منصوبہ کا آزمائشی آغاز آج 2 ستمبر سے ہوگا۔
اس حوالے سے طورخم سرحد پر پاک افغان سکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ جس میں فیصلے کی رو سے کسٹم، ایف آئی اے سمیت تمام سرکاری عملہ دو شفٹوں میں فرائض انجام دے گا۔
24/7 منصوبے سے پاک افغان دوطرفہ تجارت اور آمدورفت کو فروغ ملے گا۔ حکام کے مطابق 24/7 منصوبے کا باقاعدہ افتتاح 5 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔