راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں باپ بیٹے کےقتل کی واردات پر ینگ ڈاکٹرز نے تحفظ نہ ملنے پر بدھ سے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں تین روز قبل باپ بیٹے کا بہیمانہ قتل ہوا تھا، ملزمان نے ایمرجنسی میں گھس کر دونوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور باآسانی فرار ہوگئےتھے۔
واقعے پر ینگ ڈاکٹرز نے عدم تحفظ کے پیش نظر پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جو آج تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے، اسپتال حکام ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو ے نظیر بھٹو اسپتال اور ہولی فیملی منتقل کررہے ہیں۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ بدھ تک مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پنجاب بھر کے اسپتالوں کے بائیکاٹ کیا جائے گا۔