مقبوضہ کشمیر کی شاہراؤں اورگلیوں میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کے پوسٹرزآویزاں کیے گئے ہیں جس میں میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کشمیریوں کے لئے آخری گولی اورآخری سپاہی تک لڑنے کابیان تحریر کیا گیا ہے۔
کشمیرکی شاہراؤں اورگلیوں میں آویزاں کیے گئے میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز اور ہینڈبلز پر حریت کارکنان کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ ہم زمین پر جنت کشمیر سے بھارت کو نکال باہر پھینکنے میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے، جنت غاصب بھارتی فوجیوں کا ٹھکانہ نہیں بن سکتی۔