وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی پر سیاست ہوئی۔ پانی کی پلیٹ لگا کرپانی کو روکا گیا۔
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سیاسی مخالفین متحد ہوگئے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا صوبائی وزیربلدیات ناصر حسین شاہ کے دفتر پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے بلدیہ میں پانی کی کمی اور سیوریج کے نظام کی خستہ حالی پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی کو مل کر صاف کرنا پڑے گا۔ شہر کے مسائل پر سیاست کی گئی۔ سندھ حکومت میرے حلقے کے عوام کو ریلیف دے۔
جبکہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں سیوریج اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں۔ مرکز کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ 2023ء تک وزیراعلیٰ رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں جلد ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔