صوبائی حکومت کی جانب سے 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی 11 روزہ مہم شروع کردی گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے خیبر پختونخوا میں 10 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی 11 روزہ مہم شروع کردی گئی ہے، 11 روزہ مہم کے دوران پیدائش سے لیکر 5 سال کی عمر کے بچوں کو ٹی بی، خناق، تشنج، یرقان، گردن توڑ بخار، کالی کھانسی، پولیو، دست اور اسہال کی ویکسین کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، مہم کے دوران بچوں کو نمونیہ اور خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔
صوبے کے تمام 32 اضلاع میں اس خصوصی مہم کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور بچوں تک رسائی کے لیے مساجد، مدارس، اسکولوں اور عوامی مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے جب کہ خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر بھی بچوں کو ٹیکے لگائیں گی۔